پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

نواز شریف نے سرکاری ڈاکٹروں سے معائنہ کرانے سے یکسرانکار کیا،کس کی تجویز کردہ ادویات استعمال کر رہے تھے اور کھانا کہاں سے آتاتھا؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی گرفتاری کے بعد سے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ان سے تین مرتبہ ملاقات کر چکے ہیں، نواز شریف نے سرکاری ڈاکٹروں سے معائنہ کرانے سے یکسر انکار کر دیا اور

وہ اپنے ذاتی معالج کی تجویز کردہ ادویات استعمال کر رہے تھے۔  نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کی گرفتاری کے روز ہی ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی ملاقات کرائی گئی۔ ڈاکٹر عدنان نے 11اکتوبر کو نواز شریف کا ایک گھنٹے معائنہ کیا۔ ڈاکٹر عدنان کی دوسری ملاقات 19اکتوبر کر کرائی گئی۔ چالیس منٹ کی ملاقات میں ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کو دی جانے والی ادویات کا جائزہ لیا۔ نواز شریف نے 21اکتوبر کو بھی دوپہر سے شام تک نواز شریف کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹر عدنان کو ایکسرے او رای سی جی مشین لانے کی بھی اجازت دی گئی۔نیب ذرائع کے مطابق نواز شریف نیب کی حراست میں گھر سے فرمائشی کھانا منگوا کر کھاتے اور اپنے ذاتی معالج کی تجویز کردہ ادویات ہی استعمال کرتے رہے۔ نواز شریف نے سرکاری ڈاکٹرز سے معائنہ کرانے سے یکسر انکار کر دیا۔ نواز شریف شریف میڈیکل سٹی کی نرسز اورڈاکٹر عدنان سے علاج اور ادویات پر اصرار کرتے رہے۔ ڈاکٹر عدنان کی جانب سے ٹیسٹوں کی رپورٹس کے بعد ان کی درخواست پر نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…