اسلام آباد(نیوزڈیسک)بھارت نے JUIF کی مسلح تنظیم انصار الاسلام کی ویڈیو FATF کی میٹنگ میں دکھائی، چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ مولاناطاہر اشرفی کا انکشاف تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مولانا طاہر اشرفی نے جمعیت علماء اسلام(ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام پر پابندی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انتہائی تشویشناک انکشافات کیے ہیں ان کا کہناتھا کہ دیکھئے بات یہ ہے کہ ہر پولٹیکل جماعت کا ایک رضاکار گروپ ہوتاہے، میرا خیال ہے کہ انصار الاسلام کامسئلہ اس وقت
زیادہ خراب ہوا جب بھارت نے اس کو بہت زیادہ پھیلایا اور ایف اے ٹی ایف کی میٹنگ میں انصار الاسلام کی ویڈیو کو پیش کیاگیا، ایک اور سوال کے جواب میں مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ فکر نہ کریں کوئی اسی ہزار آنہیں رہا ڈنڈا پکڑ کر، مولانا فضل الرحمان بھی عقلمند ہیں اور ان کی ساری جدوجہد عسکریت کے خلاف رہی ہے وہ بھی ڈنڈا بردار کو عسکری ونگ نہیں بنائیں گے اگر کوئی امن کے ساتھ کھیلے گا تو ہمارے ملکی سلامتی کے ادارے مضبوط ہیں ان کاڈنڈا سب سے زیادہ مضبوط ہے۔ فکر نہ کریں۔