فیصل آباد (آن لائن)حکومت نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے آزادی مارچ کو روکنے کیلئے ان کی حلیف جماعت مسلم لیگ (ن) کے سرکردہ راہنمائوں کی گرفتاری و نظر بندی کے لئے فہرستیں تیار کر لیں۔ جمعیت علماء اسلام (ف) اور مسلم لیگ (ن) کے موجودہ و سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز سمیت تین سو سے زائد سرگرم کارکن کی فہرستیں تیار کرلیں جن میں (Most Wanted) افراد کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے
اور آزادی مارچ کو روکنے کے لئے حکومت نے ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس کو ٹاسک دے دیا گیا اس کے ساتھ ساتھ آزادی مارچ کو روکنے کے لئے ٹرانسپورٹرز کو (Silent Message) دیا جا رہا ہے کہ وہ 27 اکتوبر کو ہونے والے آزادی مارچ کے لئے بسوں اور گاڑیوں کی بکنگ نہ کریں اور آزادی مارچ والوں کو گاڑیاں فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔