لاہور( این این آئی ) اورنج ٹرین کو آزمائشی طور پر چلانے کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ،صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے 22اکتوبر کو آزمائشی طور پر اورنج لائن ٹرین کو چلانے کا اعلان کیا تھالاہور۔ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کا سول ورکس مکمل ہوچکا ہے تاہم مکینیکل اور الیکٹریکل ورکس تاحال مکمل نہیں
ہوسکا۔مکینکل اور الیکٹریکل ورکس پرچائنیز کمپنیاں کام کررہی ہیں۔اورنج لائن ٹرین کا انڈرگرائونڈ ورک بھی تاحال مکمل نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کی مرمت اور دیکھ بھال کا کنٹریکٹ بھی تاحال کسی کمپنی کو ایوارڈ نہیں کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کی نئی تاریخ مولانا فضل الرحمان کے احتجاجی پروگرام کے بعد دی جائے گی ۔