جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 10ہزار سے کم ہو کر تشویشناک حد تک گر گئی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پلیٹ لٹس 10 ہزار سے کم ہو کر2ہزار ہوگئی جس کے باعث ڈاکٹرز نے نواز شریف کو پلیٹ لٹس کا میگا یونٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیر اعظم کو اوپازیٹو خون کی بھی اشد ضرورت ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس انتہائی تیزی سے کم ہونابہت تشویشناک ہے اور اس کی باقاعدہ انکوائری ہونی چاہیے ۔ان خیالا ت کااظہار انہوں نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی عیاد ت کیلئے آمدکے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شہباز شریف نے نواز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں سے ان کی صحت اور علاج معالجے پر مشاورت کی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک نیچے گر گئے تھے لیکن اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ ان کے ناک او رمنہ سے بلیڈنگ نہیں ہوئی ،ہمیں اورڈاکٹرزکو اس بات کی سخت تشویش ہے کہ پلیٹ لیٹس صرف15ہزارکی سطح پر آ گئے جو معمول کے مطابق ڈیڑھ سے چار لاکھ کے درمیان ہوتے ہیں ،پلیٹ لیٹس اتنی تیزی سے نیچے آئے ہیں جوبہت تشویشناک بات ہے اور اس کی باقاعدہ انکوائری ہونی چاہیے ۔ میں اس کی انکوائری کا مطالبہ کرتاہوںاور یہ بد ترین غفلت ہے کہ پلیٹ لیٹس اس قدر نیچے آ گئے بروقت ہسپتال منتقل نہیںکیاگیا ۔دریں اثناسابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ پلیٹ لیٹس کم ہونے کی ایک وجہ زہر بھی ہو سکتی ہے۔ مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے پر قومی احتساب بیورو (نیب)دفتر سے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیاگیا۔

سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ رات 8 بجے کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس 16 ہزار کی سطح پر تھے۔ اسی ٹوئٹ کے جواب میں سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ پلیٹ لیٹس کم ہونے کی ایک وجہ زہر بھی ہو سکتی ہے جو ایک یا دوسری صورت میں دیا جا رہا ہو۔ اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ کسی کو شبے کا فائدہ نہ دیں، اگر والد کو کوئی نقصان پہنچا تو آپ جانتے ہیں کون لوگ اس کے ذمہ دار ہوں گے۔اس کے بعد حسین نواز نے ایک رپورٹ بھی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آج کا نہیں بلکہ بہت عرصے سے طے شدہ طبی معاملہ ہے کہ پلیٹ لیٹس کی کمی کی ایک وجہ زہر بھی ہو سکتی ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف چوہدری شوگر مل کیس میں نیب کی حراست میں ہیں جبکہ وہ احتساب عدالت کی جانب سے انہیں العزیزیہ ریفرنس میں7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…