پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

بہاولنگر،بھائیوں نے رقم کے تنازعہ پر حقیقی بھائی کی آنکھیں نکال دیں، زبان بھی تیز دھار آلہ سے کاٹ دی،لرزہ خیز واقعہ

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019 |

بہاولنگر(این این آئی) بہاولنگر انسانیت سوز واقعہ۔دل دہلا دینے والے واقعہ میں بھائیوں نے رقم کے تنازعہ پر اپنے حقیقی بھائی کی آنکھیں نکال کر زبان بھی تیز دھار آلہ سے کاٹ دی۔جلاد صفت بھائیوں نے اپنے حقیقی بھائی پر انسانیت سوز بہیمانہ تشدد کی انتہاء کر دی  پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق  بہاولنگر کے نواحی گاؤں سکھ رام پورہ تھانہ صدر بہاولنگر کی حدود میں ذوالفقار نامی شخص پر اسکے حقیقی بھائیوں نے بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے تیز دھار آلہ سے اسکی زبان کاٹ دی اور پیچکس کے زریعے

اسکی دونوں آنکھیں بھی ضائع کر کے موقع سے فرار ہو گئے متاثرہ شخص کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹر کٹ ہسپتال بہاولنگر منتقل کر دیا گیا ڈاکٹرز کے مطابق مضروب کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔مضروب کا اپنے بھائیوں کے ساتھ زرعی زمین کے ٹھیکہ کی رقم کا تنازعہ چل رہا تھا۔پولیس تھانہ صدر بہاولنگرنے ڈی پی او بہاولنگر محمد انور کھیتران کی ہدایت پر مضروب کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ذوالفقار کے دو حقیقی بھائی سرفراز اور گلاب علی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تیسرا بھائی ملزم احمد شجاع تا حال فرار ہے۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…