بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

راستوں کی بندش آمرانہ ذہنیت کی عکاسی ہے،مولانا کو گرفتار کیا گیا تو پھر کیا ہوگا؟اسفندیارولی خان نے خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا اور پنجاب کو ملانے والی شاہراہ پر کنٹینرز لگانا آمرانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، جمہوری سوچ رکھنے والے کسی بھی احتجاج کو روکنے کیلئے تشدد یا راستوں کی بندش کا راستہ اختیار نہیں کرتی۔ احتجاج ہر شہری کا آئینی و قانونی حق ہے، اگر مولانافضل الرحمان یا دوسرے اپوزیشن رہنماؤں کو نظربند کرنے کی کوشش کی گئی تو حالات حکومت کے کنٹرول میں نہیں رہیں گے۔

ولی باغ چارسدہ سے جاری اپنے بیان میں اے این پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے خوف سے اسلام آباد سمیت پورے ملک میں راستے بند کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ اٹک پُل کو بند کرنے کیلئے کنٹینرز پہنچائے جاچکے ہیں،سلیکٹڈ حکمران اپنی کرسی جاتے دیکھ کر غیرجمہوری اقدامات پر اترآئے ہیں۔جو بھی ہو، کپتان کا گھر بھیجنا اٹل فیصلہ ہے جس کیلئے تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے راولپنڈی میں جے یو آئی کارکنان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انہیں جلد سے جلد رہا کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت کسی بھی اقدام اٹھانے سے پہلے ہزار بار سوچ لیں۔ اپوزیشن کی تمام جماعتیں ایک پیج پر ہے اور کسی بھی فیصلے سے پہلے تمام رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کے فیصلے سے آزادی مارچ مزید مضبوط ہوگی۔ اسفندیارولی خان کا کہنا تھا کہ کپتان نے اپنی پہلی تقریر میں اپوزیشن کو احتجاج کیلئے کنٹینر دینے کا وعدہ کیا تھا، اب وقت آگیا ہے کہ کپتان اپنا کیا ہوا وعدہ پورا کریں۔اسفندیار ولی خان نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے انصار الاسلام کے ڈنڈوں سے پریشان حکومت ہر مسئلے کو بزور ڈنڈا حل کرنا چاہتی ہے،خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز پر لاٹھیاں برسائی گئی،تاجروں پر اسلام آباد میں ڈنڈے برسائے گئے،اگر یہی رویہ سیاسی کارکنان کے ساتھ اپنایا گیا تو پھر اس ملک کا خدا ہی حافظ،کیونکہ سیاسی کارکنان بھی پھر حکومتی وار کا جواب دینگے اور اُن حالات کی ذمہ داری پھر حکومت پر عائد ہوگی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…