سکھ برادری نے مولانا فضل الرحمن سے دھرنا ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا ، جانتے ہیں سکھ برادری نے یہ مطالبہ کیوں کیا؟

21  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سکھ برادری نے مولانا فضل الرحمن سے اسلام آباد دھرنا ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے سکھ یاتری بابا گورو نانک کے 550 ویں جنم کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔تاہم مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے باعث ملک میں سیاسی افراتفری اور امن وامان کی فضا متاثر ہوگی۔

سکھ تنظیموں کا کہنا ہے کہ سکھوں نے بابا گورو نانک کا جنم دن منانے کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں لیکن کینیڈا، یورپ، امریکا اور بالخصوص بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کی طرف سے دھرنے کی وجہ سے سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمان سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنا مارچ اور دھرنا ملتوی کردیں ۔یاد رہے کہ سکھ یاتریوں کا پہلا جتھہ 9نومبر کو کرتار پور پہنچے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…