اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صلاح الدین کے والد نے بیٹے کی ہلاکت کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو معاف کر دیا تھا تاہم اس معافی کے پیچھے وجہ کیا بنی؟اپنے ایک انٹرویو میں صلاح الدین کے والد نے بی بی سی کو بتایا کہ عام معافی کا اعلان مسجد سے میںنے خود کیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں لاہور کی جیل میں میری جماعت کے امیر حافظ محمد سعید سے ملاقات ہوئی جہاں ان نے میرے سامنے تین آپشن رکھ دیئے ، آپ چاہیں تو پولیس اہلکار
سزا بھگتنے کیلئے تیار ہیں ، دوسرا اگر آپ دیت کا مطالبہ کرتے ہیں تو وہ آپ کو پیسے دینے کیلئے تیار ہیں اور تیسرا آپشن یہ ہے کہ آپ اللہ کے واسطے پولیس والوں کو معاف کر دیں ۔ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میں اپنی جماعت کے امیر حافظ محمد سعید کی بہت عزت کرتا ہوں ۔ میں نے اللہ سے اجر حاصل کرنے کی خاطر پولیس اہلکاروں کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا جس میں میرے گھر والے بھی میرے ساتھ تھے ۔