اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی(ف) کے 2 رہنماؤں کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جے یو آئی (ف) کے 2 رہنما ئوںمولانا شفیق الرحمان اور مولانا محمد ارشاد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا،پولیس نے الزام لگایا ہےکہ ملزمان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کیا، ملزمان کے پاس سے بینرز برآمد ہوئے ہیں اور وہ لوگوں کو
آزادی مارچ میں شرکت پر اکسا رہے تھے۔پولیس کے مطابق چند افراد دھرنےکے بینرز لگارہے تھے جو پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگئے ۔دوسری جانب کراچی میں مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کےلئے مبینہ طور پر بھتہ طلب کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جے یو آئی ف کے عہدیداروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کیلئے 50 ہزار روپے کا تقاضا کیا گیا تھا۔