اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کیے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کو چار ممالک نے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، ان ممالک میں بھارت کا دوست ملک میانمار بھی شامل ہے، باقی تین ممالک میں آٓذربائیجان، ملائیشیا اور نائیجیریا شامل ہیں جو پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر
تیار کئے گئے جنگی طیارے خریدیں گے۔پاکستان اپنی دفاعی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان سے یہ طیارے خریدنے کے لیے نائیجریا اور میانمار معاہدے کر چکے ہیں جبکہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری کے لیے ملائیشیا، آذربائیجان، مصر اور دیگر کچھ ممالک جلد معاہدہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔