لاہور(این این آئی)احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے تمام اثاثے اور جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے سماعت کی۔ نیب کی جانب سے سلمان شہباز کی جائیداد قرقی کیے جانے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔جس میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات پر سلمان شہباز کی طلبی کے حوالے سے ان کی رہائش گاہ اور عدالتی دروازے کے باہر شتہارات چسپاں کر دئیے گئے۔عدالت نے نیب کو جائیدادیں قرق کیے جا نے اور متعلقہ محکموں کو آگاہ کرکے رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کر دی۔