یوٹیلٹی سٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کا طویل انتظار ختم ،ایسی ناقابل یقین خوشخبری سنا دی گئی جس سے ان کے گھروں میں خوشی کے شادیانے بج اٹھے

16  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن )یوٹیلٹی سٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل انڈسٹریل کمیشن نے سی بی اے یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے مطالبات پر عملدرآمد کا حکم دے دیا گیا ہے۔ممبر نور زمان نے یونین کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہیں کیا جا رہا۔وفاقی حکومت دیگر سرکاری ملازمین کی طرح یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کی تنخواہیں بھی نہیں بڑھا رہی۔کمیشن سے درخواست نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے مطالبات منظور کیے تھے جس کے باجود عمل درآمد نہیں کیا جا رہا،درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطالبات منظور کرنے اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا جائے۔یوٹیلی سٹورز کے و کیل نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواستگزار یونین فعال نہیں ہے۔نیشنل انڈسٹریل کمیشن کو پالیسی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں۔کارپوریشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ ملازمین کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیشنل انڈسٹریل کمیشن نے درخواست گزار کی اپیل منظور کر لی۔کارپوریشن کو ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔دوسری طرف بتایا گیا ہے کہ رواں سال ماہ اگست کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی سیل 80 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی جو کارپوریشن انتظامیہ کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔جمعہ کو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن حکام نے بتایا کہ کارپوریشن انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی اور ملازمین کی انتھک محنت کے سبب کاپوریشن کی ماہانہ سیل میں واضح اضافہ ہوا ہے ۔‎

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…