اسلام آباد(آن لائن) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تحت منعقد ’انجینئرنگ ایجوکیشن اینڈ پریکٹس‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ’میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے درخواست کروں گا کہ وہ بزنس ٹائیکون کے بجائے ملک کے نوجوان سے ملیں‘۔چوہدری فواد کا کہنا تھا کہ ’30 سیٹھ کے بجائے پوری قوم کا مفاد مدنظر رکھا جائے‘۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سال فارغ التحصیل
ہونے والے ہزاروں طلبا و طالبات کو ملازمت فراہم نہیں کرسکتی اس لیے انجینئرنگ میں ملازمت سے متعلق رویہ میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔دریں اثنا پی ای سی کے چیئرمین انجینئر جاوید سلیم قریشی نے صدر مملکت کو مخاطب کرکے کہا کہ انجینئرز کو وزارت اور فیصلہ ساز اداروں میں ملازمت کو نہیں ملتی،گریجویٹ سی ایس ایس امتحان سیکنڈ ڈویژن سے پاس کرکے گریڈ 21 کا سیکرٹری بن جاتا ہے جبکہ انجینئرز گریڈ 17 سے آگے نہیں بڑھ پاتے۔