منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

بختاور بھٹو زر داری نے سیاست میں حصہ لینے سے متعلق بڑا اعلان کردیا،قصہ ہی ختم‎

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زر داری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زر داری نے کہاہے کہ اس میں کوئی شک نہیں آصف علی زر داری کے خلاف مقدمات فقط انتقام ہے ،نیازی حکومت کا کرپشن کے خلاف اقدامات واقعتاً منافقت اور اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں،میرے والد کو وہ طبی سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں، جو بطور شہری اور سابق صدر ان کا حق ہے،

بلاول بھٹو زرداری پارلیمان کی بالادستی، انسانی حقوق، مساوات اور جمہوریت کے متعلق اپنے موقف پر ڈٹ کر کھڑا ہے،میرا سیاست میں آنے کا بالکل بھی ارادہ نہیں، بطور چیئرپرسن زیبسٹ کام کرنا باعثِ خوشی ہے۔ عرب نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں، سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات فقط انتقام ہے۔انہوںنے کہاکہ نیازی حکومت کا کرپشن کے خلاف اقدامات واقعتاً منافقت اور اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں۔انہوںنے کہاکہ میری والدہ کا سیاسی کردار ختم کرنے کے لیئے میرے والد پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے گئے۔انہوںنے کہاکہ مذموم سازش کے تحت 90 کی دہائی سے میرے والد کے خلاف لغو الزامات لگانا شروع کیئے گئے۔انہوںنے کہاکہ میرے والد نے بطور سیاسی رہنما جب کبھی جرتمندانہ قدم اٹھایا، جھوٹی الزامات ان کی ذات پر تھونپ دیئے جاتے ہیں۔‎ بختاور بھٹو زرداری نے کہاکہ 2010ع میں میرے والد کی زیرِ قیادت حکومت نے آئینی اصلاحات متعارف کرائیں۔بختاور بھٹو زرداری نے کہاکہ مذکورہ اصلاحات کے تحت صدر کو حاصل وہ اختیارات ختم کردیئے گئے، جو ماضی میں فوجی آمروں نے بنائے تھے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے والد کو پہلے بھی جھوٹے الزامات کے تحت 11 سال جیل میں قید رکھا گیا، بعدازاں عدالتوں نے انہیں مذکورہ تمام الزامات سے باعزت بری کیا۔انہوںنے کہاکہ جب ہمارے والد جیل میں تھے،

تب ہم اپنی والدہ کی شفقت کے زیرِ سایہ چھوٹے بچے تھے۔انہوںنے کہاکہ یہ بھیانک حقیقت ہم سے چھپائی جارہی ہے کہ ہمارے والد پر جیل میں کیا کیا ظلم ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اب ان کی دوری ہمارے لیئے حبسِ دم جیسی ہے۔بختاور بھٹو زرداری نے کہاکہ میرے والد عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، ہائی بلڈ شگر سمیت دیگر امراض بھی انہیں لاحق ہیں، حکومت میرے والد کی درست انداز میں میڈیکل ٹیسٹ

کروانے کی اجازت دینے سے بھی گریزاں ہے۔انہوںنے کہاکہ میرے والد کو وہ طبی سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں، جو بطور شہری اور سابق صدر ان کا حق ہے۔انہوںنے کہاکہ حد ہے، انہیں جیل کی کھولی میں ایک چھوٹا سا فرج رکھنے بھی نہیں دیا جا رہا کہ جس میں وہ انسولین رکھ سکیں۔ بختاور بھٹو زرداری نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری پارلیمان کی بالادستی، انسانی حقوق، مساوات اور جمہوریت کے متعلق

اپنے موقف پر ڈٹ کر کھڑا ہے۔بختاور بھٹو زرداری نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری پْرعزم، دوراندیش اور بااصول نوجوان سیاسی رہنما ہے،وہ آئںدہ نسلوں کی بھتری کے لیئے سرگرم عمل ہے، وہ پاکستان میں سیاست کے لیئے پرفیکٹ فِٹ ہے۔انہوںنے کہاکہ میرا سیاست میں آنے کا بالکل بھی ارادہ نہیں، بطور چیئرپرسن زیبسٹ کام کرنا باعثِ خوشی ہے۔انہوںن کہاکہ میں ٹوئٹر پر بہت سرگرم ہوں، لیکن حکومتی معاملات سے بالکل دور ہوں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنا نانا، ماموں اور والدہ کو کھو دیا، سیاست میں ایک خاندان کا بہت خون بہایا گیا ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…