اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

4 گرفتاریاں ہو چکیں اب 2 کونسی بڑی گرفتاریاں ہونیوالی ہیں ؟ انکشاف نے سیاستدانوں کی نیندیں اڑ ادیں‎

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ابھی عمران خان مقدمات بنائے گا اور جب بنائے گا تو درو دیوار ہل جائیں گے ،خدانخواستہ کسی اور نے مقدمات بنائے تو پھر چین کا چیخیںنکلنے والا نظام نظر آئے گا، مزید دو گرفتاریاں ہوں گی ،عمران خان صرف چھ لوگوںکو این آر او دیدے تو ساری تحریک ٹھس ہو جائے گی، مولانا فضل الرحمان ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے تحریک کے حوالے سے

حتمی کچھ طے نہیں کیا اور یہ معاملہ ابھی خلاء میں ہے ،26اکتوبر کو اصل صورتحال سے قوم کو آگاہ کروں گا ،وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ،آئندہ برس جنوری میں وزیر اعظم عمران خان چھا جائیں گے اور تمام مسائل بآسانی حل کر لیں گے ، ایم ایل ون منصوبے پر باضابطہ دستخط ہوگئے ہیںاور اس کے ساتھ ایم ایل ٹو پر بھی پیشرفت کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس اور صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے کامیاب تجربہ کیا ہے اور اب ساہیوال اور پریم نگر سے بھی انجن بدلا جا سکے گا جبکہ اس سے پہلے لاہور آکر انجن تبدیل کرنا پڑتا تھا ۔ این ایل سی کے ساتھ یکم نومبر سے 2لاکھ18ہزار کا معاہدہ کیا ہے ،کنٹینر فریٹ کے کرایوں میں 57فیصد اور کوئلے کے فریٹ کرایوںمیں67فیصد اضافہ کیا ہے ،رواں مالی سال میں ہم 5ارب روپے زائد منافع کمائیں گے۔ ہم نے اعلان کیا تھاکہ پانچ سال میں خسارہ ختم کریں گے لیکن امید ہے کہ ہم تین سال میں خسارے کو ختم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ 15اکتوبر سے جناح ایکسپریس کے ساتھ اکانومی کلاس کی بوگیاں لگا رہے ہیں اور 15اکتوبر والے دن اکانومی کے کرائے میں پچاس فیصد رعایت دیں گے ۔ ہم نے بابا گرو نانک دیو جی کی برسی کے موقع پر سکھوں کیلئے خصوصی ٹرین بھی تیار کی ہے اور ہماری درخواست ہے کہ

وزیر اعظم اس کا افتتاح کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا منصوبہ پانچ سال میں مکمل ہوگا اور اس کے ساتھ ایم ایل ٹو پر بھی پیشرفت کر رہے ہیں او ریہ سٹینڈرڈ گیج پر ہوگا ۔ ایم ایل ون میں سپیڈ 160جبکہ ایم ایل ٹو میں 250کلو فی گھنٹہ ہو گی ۔ انہوں نے بتایا کہ چین کے ساتھ جوائنٹ ونچر کے ذریعے کوچز،لو کو موٹیو اور فریٹ ویگنز بنانے کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ان کی پاکستان میں تیاری ہو گی

اور اس سے ہمارا مزدور سیکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران اور خاص طو رپر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے کشمیر اور دفاعی معاملات کے ساتھ ایم ایل ون کا بھی ذکر کیا ۔ایم ایل ون منصوبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سے ریلوے میں انقلاب آئے گا ۔ 1861میں انگریز نے پٹڑی بچھائی اور آج عمران خان کے دور میں یہ تبدیل ہونے جارہی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کس کے ایجنڈے پر ہیں یہ اللہ کو پتہ ہے ، لیکن مولانا فضل الرحمان پھنس چکے ہیں ، ان کے آگے کنواں اور پیچھے کھائی ہے ۔ شہباز شریف بھی کبھی ادھر اور کبھی اُدھر ہیں لیکن 23سے 26اکتوبر کے درمیان صورتحال واضح ہو جائے گی اور میں پریس کانفرنس کر کے قوم کو آگاہ کروں گا ۔ ابھی مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف نے حتمی طے نہیں کیا اور یہی

صورتحال پیپلز پارٹی کی بھی ہے ۔ پتہ نہیں شہبازشریف اور نواز شریف اندھے سے ملے ہوئے ہیں اور باہر آکر ایک دائیں اور ایک بائیں طرف چلا جاتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا ، کرنسی کو استحکام دیا اور بین الاقوامی سطح پر خود کو منوایا ہے ، مودی کو وہاں لاکر کھڑا کیا ہے کہ اس کی جان نہیں چھوٹ سکتی ۔ وزیر اعظم عمران خان ایران اور

سعودی عرب کے دورے پر جارہے ہیں ۔انہوں نے چین میں کشمیر کا کیس پیش کیا اور چین نے بھی زور دیا ہے کہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جانا چاہیے ۔ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہم نے آدھا پائو والا یا آدھا کلو والا مصالحہ استعمال کرنا ہے ،ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہو گی ۔ عوام ، عمران خان اور فوج کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں جب کرفیو اٹھے گا تو مجاہدوں اور شہادتیوںکا اصل چہرہ سامنے آئے گا ، کشمیر ی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر نکلیں گے ، ہمارے پاس گنوانے کیلئے کچھ نہیں ہے اور بھارت بہت کچھ گنوائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمران حق مہر میں مہنگائی چھوڑ کر گئے ہیں اور یہ ذلت اور سوائی کی بھینٹ بھی چڑھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی سیاست کا بیڑہ غرق کرنے میں

مریم نواز کا کلیدی کردار ہے اور اب دیکھیں حسن او رحسین کیا کرتے ہیں ۔ انہوںنے نئے انتخابات کے مطالبے پر کہا کہ نئے انتخابات ملک کی بنیادیں ہلا دیتے ہیں ۔ اگر پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اورباہر فوج تعینات نہ ہو تو یہ پولنگ کے ڈبے اٹھا کر لے جائیں ۔ انہوںنے کہا کہ سینیٹ کے چیئرمین کے معاملے پر بھی مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کو مروایا تھا اور اب بھی یہی صورتحال ہے ۔

انہوں نے کیپٹن (ر)صفدر کے حوالے سوال کے جواب میں کہا کہ بعض غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جنہیں زیر بحث نہیں لایا جا سکتا لیکن اس کی سزا ملتی ہے اور ایسے چہرے سزا کا موجب بنتے ہیں ،یہ مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں ورنہ کہاں مولوی اکبر کا بیٹا کیپٹن (ر) صفدر اور کہاں نواز شریف ۔انہوں نے کہا کہ میں نے صرف عمران خان کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے باقی وزراء کی وزارتوں کا ٹھیکہ نہیں لیا

وہ خود جوابدہ ہیں،انہوں نے اپنی وزارتوں کا کیس خود لڑنا ہے ۔ پاکستان ریلوے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار دینے جارہا ہے اور اس میں ریلوے کے ملازمین کے بچوں کا بھی کوٹہ ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان سے کہا ہے کہ ریلوے کے ملازمین کو ہیلتھ کارڈ دیں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…