اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

نئے کیس میں گرفتاری نواز شریف کا رابطہ ختم کرنا ہے‘ شہبازشریف کا کردار اب کیاہو گا؟کیپٹن (ر) محمد صفدر نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ نئے کیس میں گرفتاری نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ختم کرنا ہے، دھرنے سے متعلق حکمت عملی بارے نواز شریف نے حسین نواز کو آگاہ کر دیا۔احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے مولانا فضل الرحمان کے لئے نواز شریف کے خط کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ

ساری عوام جانتی ہے کہ مولانا سے رابطہ ہے اوراس رابطے کو توڑنے کے لئے یہ کیا جا رہا۔نواز شریف تین مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوئے،ان کو پتا تھا یہ سب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میں پیغام رساں ہوں اگر مجھ سے کسی کوحسد ہوتی ہے تو ہوتی رہے۔نواز شریف کا خط حسین نواز تک پہنچا دیا ہے،حسین نواز رابطہ رکھیں گے اور سوشل میڈیا کے ذریعہ سب کو لمحہ با لمحہ باخبر رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ  آنے والا وقت بہت نازک ہے، بہت سے لوگ گھروں کو چلے جائیں گے،نومبر سے پہلے ملک میں بہت بڑی تبدیلیاں آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ قوم کو اس عذاب سے نجات دلانے میں شہبازشریف کا کردار تاریخی ہو گا، وہ مولانا کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے، شہبازشریف ٹائم بم ہیں جو کبھی بھی چل سکتے ہیں، وہ نوازشریف کے کہنے پر کنویں میں بھی چھلانگ لگا دیں گے، شہبازشریف کے بغیر یہ تحریک کامیاب نہیں ہو گی۔  کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ نئے کیس میں گرفتاری نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ختم کرنا ہے، دھرنے سے متعلق حکمت عملی بارے نواز شریف نے حسین نواز کو آگاہ کر دیا۔احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے مولانا فضل الرحمان کے لئے نواز شریف کے خط کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ ساری عوام جانتی ہے کہ مولانا سے رابطہ ہے اوراس رابطے کو توڑنے کے لئے یہ کیا جا رہا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…