منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

مولانا کا آزادی مارچ ،ن لیگ کیا کرنے والی ہے ؟ نواز شریف کا کونسا اہم پیغام حسین نواز کو پہنچا دیا گیا ؟

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ نئے کیس میں گرفتاری نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ختم کرنا ہے ، دھرنے سے متعلق حکمت عملی بارے نواز شریف نے حسین نواز کو آگاہ کر دیا۔احتساب عدالت میں میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے مولانا فضل الرحمان کے لئے نواز شریف کے خط کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ ساری عوام جانتی ہے کہ مولانا سے رابطہ ہے اوراس رابطے کو توڑنے کے لئے یہ کیا جا رہا۔نواز شریف تین مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوئے ،ان کو پتا تھا یہ سب ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ میں پیغام رساں ہوں اگر مجھ سے کسی کوحسد ہوتی ہے تو ہوتی رہے ۔نواز شریف کا خط حسین نواز تک پہنچا دیا ہے ،حسین نواز رابطہ رکھیں گے اور سوشل میڈیا کے ذریعہ سب کو لمحہ با لمحہ باخبر رکھیںگے ۔انہوںنے کہاکہ آنے والا وقت بہت نازک ہے، بہت سے لوگ گھروں کو چلے جائیں گے،نومبر سے پہلے ملک میں بہت بڑی تبدیلیاں آئیں گے۔انہوںنے کہاکہ قوم کو اس عذاب سے نجات دلانے میں شہبازشریف کا کردار تاریخی ہو گا، وہ مولانا کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے، شہبازشریف ٹائم بم ہیں جو کبھی بھی چل سکتے ہیں، وہ نوازشریف کے کہنے پر کنویں میں بھی چھلانگ لگا دیں گے، شہبازشریف کے بغیر یہ تحریک کامیاب نہیں ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…