اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا فضل الرحمن نے وفاقی حکومت سے 3وزارتیں اور گورنر شب مانگ لی ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی جان اچکزائی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور وزیراعظم عمران خان ایک پیج پر ہیں وہ فضل الرحمان کو کوئی مطالبہ نہیں مانیں گے ۔ جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے 3وزارتوںسمیت گورنر شپ اور اپنے لیے وفاقی مشیر برائے مذہبی امور کا عہدے دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی مارچ سے
متعلق حکمت عملی 20تاریخ کے بعد طے ہو گی ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزیر اعظم کی جانب سے آزادی مارچ پر کمیٹی کے قیام کی خبروں کی تردید کردی ۔ گزشتہ روز رات گئے اپنے وضاحتی بیان میں وفاقی وزیر نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزیر اعظم کی جانب سے آزادی مارچ پر کمیٹی کے قیام کی خبروں کی تردید کردی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت نے آزادی مارچ پر کمیٹی کاقائم کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، میڈیا پر اس کمیٹی بارے چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں