ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کی عدالت سے چوتھی گرفتار ن لیگ کے صبر کا پیمانہ لبریز ، بڑا اعلان کر دیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی المیہ اور بدقسمتی ہے کہ تین بار کے وزیراعظم سے ایسا سلوک ہو رہا ہے ،تین بار کی وزارت عظمی کے باوجود قومی خزانے اور عوامی وسائل میں ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں لگایا جا سکا،آج تاریک دن ہے کہ جب کچھ نہ ملا تو اب یہ نیا کیس بنالیا گیا ۔

احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل میں قید ایک بے گناہ شخص پر سیاسی انتقام کے لئے ایک اور مقدمہ بنایا گیا،مقام افسوس ہے کہ جب سرکاری وسائل میں ایک روپے کی کرپشن نہ ملی تو والد کے کاروبار کے مقدمے میں گرفتاری کے لیے انہیں احتساب عدالت بلایا گیا،نالائق اور سلیکٹڈ وزیراعظم کیا یہ سمجھتا ہے کہ ایسی چھوٹی حرکتیں کر کے معیشت ٹھیک ہو جائے گی؟ جیل میں قید نواز شریف کو دوبارہ گرفتار کرنے سے کیا صنعت چل پڑے گی؟ لوگوں کو روزگار مل جائے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ نالائق اور نااہل حکومت نے ایک سال میں ملک کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے ،سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملکی معیشت تباہ کر کے رکھ دی ہے ،نواز شریف نے قوم کو روزگار دیا، اربوں ڈالر کا سی پیک منصوبہ لائے، مہنگائی 47 سال میں کم ترین سطح پر لائے،نواز شریف نے قوم کو بجلی کے کے اندھیروں سے نجات دی اور 11ہزار میگا واٹ بجلی بنائی ،نواز شریف نے ملک میں 12 ہزار کلومیٹر سڑکیں اور موٹرویز بنائیں تاکہ قوم خوشحال ہو،نواز شریف نے پاکستان کو پوری دنیا میں عزت دلوائی ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے نوجوانوں کو روزگار اور نئی امید دی اور انہیں ملک و قوم کی خدمت کی سزا دی جا رہی ہے ۔نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلاف کی خبریں 35 سال سے چلائی جارہی ہیں،شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ قبر تک چلا جائوں گا، بھائی کو نہیں چھوڑوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…