منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے  جنرل (ر) سعید خٹک کی تعیناتی پر اعتراض، سری لنکا میں پاکستانی سفیر کی تعیناتی پرتنازعہ کھڑا ہوگیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)سری لنکا میں نئے سفیر کی تعیناتی تنازع کا شکار ہونے کی وجہ سے نہ صرف پاکستان کو سفارتی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے بلکہ ملک میں سفیر کے عہدوں پر ریٹائرڈ فوجی افسران کی تقرری کا ناقص طریقہ کار بھی سامنے آگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر کو جاری کیے گئے بیان میں دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مختلف ممالک میں سفیروں کی بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلوں کی منظوری دے دی،

جن میں ریٹائرڈ میجر جنرل سعید خٹک کی سری لنکا میں بطور ہائی کمیشن تعیناتی بھی شامل تھی۔میجر (ر) جنرل سعید خٹک ان سے قبل ریٹائرڈ میجر جنرل حمشت کولمبو میں ہائی کمشنر کی خدمات سرانجام دے رہے تھے اور ان کی 2 سالہ مدت پوری ہوگئی تھی۔تاہم تقرری کے اعلان کے ایک روز بعد وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے کابینہ اجلاس میں جنرل (ر) سعید خٹک کی تعیناتی پر اعتراض اٹھایا گیا تھا جس کے بعد حکومت نے ان کی تقرری منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔دفتر خارجہ میں موجود ذرائع نے بتایا کہ جب حکومت نے جنرل (ر) سعید خٹک کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ تبدیل کیا اس وقت تک سری لنکا کی حکومت سے ان کی بطور ہائی کمشنر تقرری سے متعلق رضامندی کی درخواست کی جاچکی تھی، جسے سفارتی زبان میں ایک ’معاہدہ‘ کہا جاتا ہے۔خیال رہے کہ سفارتی عمل میں جس ریاست میں سفیروں کی تقرری کی جارہی ہو اس کی رضامندی لازمی ہوتی ہے۔لہذا جنرل (ر) سعید خٹک کی تقرری سے متعلق معاہدے کی درخواست سے دستبردار ہونا پڑا، نامزدگیاں واپس لینا غیر معمولی نہیں، مختلف ممالک نامزدگیاں واپس لیتے ہیں اسی طرح وہ ممالک جہاں تقرری کی جارہی ہو وہ نامزدگیاں مسترد کردی جاتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وصول کنندہ ریاست کی جانب سے معاہدہ موصول ہوجانے تک سفیر بھیجنے والے ملک کی جانب سے تقرری کا اعلان نہیں کیا جاتا ہے اور ماضی میں پاکستان میں بھی اسی طریقہ کار پر عمل کیا جاتا تھا۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے دوران یہ طریقہ کار تبدیل ہوگیا اور معاہدے کی رسید موصول ہونے سے قبل سفرا کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا جاتا ہے۔ؔدفتر خارجہ کے عہدیدار نے کہا کہ جس ملک میں سفیر بھیجا جارہا ہو مذکورہ طریقہ کار اس کی توہین ہے۔یہ سفارتی غلطی ایک طرف لیکن جنرل (ر) سعید خٹک کی تقرری کے معاملے سے فارن سروس سے تعلق نہ رکھنے والے سفیروں کے 20 فیصد کوٹے پر ریٹائرڈ فوجی افسران کی تعیناتی کا طریقہ کار بھی سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ فارن سروس سے تعلق نہ رکھنے والے سفیروں کی 16 پوسٹس میں سے 8 پر عام طور پر فوجی افسران ہی بھرتی ہوتے ہیں جن میں سری لنکا، یوکرین، برونائی، بوسنیا، نائیجریا، موریشس، مالدیپ اور اردن میں موجود سفرا شامل ہیں۔نظریاتی طور پر ریٹائرڈ فوجی افسران کی نامزگیاں ان کے متعلقہ مسلح افواج کے ہیدکوارٹر کے ذریعے وزیر دفاع اور پھر دفتر خارجہ تک کی جانی چاہئیں۔تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزارت دفاع کو نظر انداز کیا گیا تھا اسی لیے وزیر دفاع نے نامزدگی کے عمل کے دوران کے بجائے کابینہ اجلاس میں یہ اعتراضات اٹھائے۔

خیال رہے کہ سفارتی تقرریوں کا اختیار وزیراعظم کے پاس موجود ہے جس کے لیے کابینہ کی اجازت کی ضرورت نہیں،تاہم یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وزرات دفاع بااثر ہوتی تو حکومت خود کو شرمندگی سے بچاسکتی تھی۔اس سلسلے میں وزیر دفاع پرویز خٹک سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن ان کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔یہ الزام بھی عائد کیا جارہا ہے کہ وزیر دفاع اور جنرل (ر) سعید خٹک کے اختلافات سیاسی نوعیت کے ہیں کیونکہ دونوں کا تعلق نوشہرہ ہے۔اس سے قبل وزیر دفاع نے ان کی ایواکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ (ای ٹی پی بی) کے چیئرمین تعیناتی بھی رکوادی تھی۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ’کابینہ اجلاس میں کیا بات چیت ہوئی اس حوالے سے میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن جہاں تک سفارتی سطح پر تقرریوں کی بات ہیتمام تقرریاں ایک طریقہ کار کے مطابق کی گئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…