لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں ہونے والے مخلتف شعبہ جات کے منافعوں کی فہرست منظر عام پر آگئی، عارف حبیب لمیٹڈ کی سالانہ منافع کی رپورٹ نے عمران خان اور عثمان بزدار کی قیادت کے حوالے سے نئے انکشاف کردئیے-تفصیلات کے مطابق پنجاب سمیت پورے پاکستان میں متعدد شعبوں میں ترقی کی مثال تازہ ترین تعداد و شمار سے نظر آرہے ہیں، جہاں پنجاب میں عثمان بزدار نے تعلیم اور صحت کیلئے متعدد اصلاحات متعرف کروائی ہیں وہاں وفاقی حکومت کی کارکردگی
بھی قانل ستائش ہے- 12 ماہ کے دوران پی ٹی آئی کی حکومت میں بینکنگ کے شعبے میں 147 بلین منافع ہوا سیمنٹ کے شعبے میں 31 بلین منافع ہوا ، آٹو انڈسیٹری کے شعبے میں 121 بلین منافع اضافہ ہوا ، آئل اور گیس کے شعبے میں 221 بلین منافع ہوا، کھاد کے شعبے میں 68 بلین منافع ہوا جبکہ توانائی کے شعبے میں 27.5 منافع اضافہ ہوا – واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی بلکل صفر ہے اور عمران خان کی حکومت نے ملکی معیشیت کو تباہ کردیا ہے –