منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سکروٹنی کمیٹی کارروائی سامنے لائی جائے،پاکستانی قوم کو پتا چلے اصل چور کون ہے؟ (ن ) لیگ نےتحریک انصاف کیخلاف بڑا قد م اٹھالیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )نے پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ (ن )لیگ نے ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے درخواست دائر کردی، درخواست میں مطالبہ کیا گیاکہ سال2014 تا 2018 تک پی ٹی آئی کے

اثاثوں کی تفصیلات دی جائے،درخواست محسن نواز رانجھا کی جانب سے دائر کی گئی۔مسلم لیگ (ن )کے محسن شاہنواز رانجھا نے الیکشن کمیشن کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے مبینہ فارن فنڈنگ کی تفصیلات پبلک کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی قوم کے سامنے لائی جائے،پاکستانی قومی پتا چلے کہ اصل چور کون ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کو معلوم ہو کہ کون چور ہے اور وہ چوری چھپانے کے لئے اداروں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہا ہے،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اصل چور کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کرنا چاہتی ہے،انہوں نے کہاکہ عوام کو پتا چلے کی تبدیلی کے دعوے دار اور بھاشن دینے والے اصل چور ہیں،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کو ہونے والی فارن فنڈنگ کا پیسہ کہاں سے آیا اور کس مقصد کے لئے دیا گیا،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے جن لوگوں کے پاس سائیکل ہوتی تھی آج وہ ہاؤسنگ سوسائٹی اور اربوں روپے کے مالک بن گئے،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے سامنے قوتوں کے کہنے پر دھرنا دیا جس سے سی پیک کہ سرمایہ کاری رک گئی تھی،انہوں نے کہاکہ  پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے سے متعلق اٹھنے والے اخراجات کون برداشت کر رہا تھا،انہوں نے کہاکہ دھرنے کے دوران میڈیا پر چلنے والے اشتہارات کے اخراجات کہاں سے آ رہے تھے،انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تباہ کیا گیا ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دوست ممالک ناراض ہیں،عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہے کہ تحریک انصاف کے 2013 سے 2018 تک اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کی جائیں،پی ٹی آئی کی ان مشکوک ٹرانزکشننز کے بارے میں ہمیں معلوم ہو سکے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…