اسلام آباد (آ ئی این پی) وزارت توانائی نے موسم سرما میں اضافی پیداواری صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے اورگیس کی قلت کو دور کرنے کیلئے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو فلیٹ ریٹ پر سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے نومبر میں خصوصی سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا، ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو سیکرٹری وزارت توانائی عرفان الہی نے آ گاہ کیا ہے کہ اسکیم کا مقصد سردیوں میں گیس کے بجائے
کم نرخ پر بجلی کا استعمال ہے ، یہ وزارت توانائی اور صارفین دونوں کے فائدہ میں ہوگی، حکومت کو بجلی کی طلب کم ہونے کی وجہ سے مو سم سرما کے دوران کپیسٹی چارجز کی مد میں رقم ادا نہیں کرنی پڑے گی، جنوری میں بعض راتوں میں بجلی کی طلب کم ہو کر 5500 میگاواٹ تک آ جاتی ہے، رواں سال بجلی کی اضافی پیداوار ی صلاحیت کو استعمال میں لائیں گے اور صارفین کو فلیٹ ریٹ پر سستی بجلی فراہم کریں گے۔