جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کاچین میں شاندار استقبال، 19 توپوں کی سلامی،اہم معاہدوں پر دستخط ہوگئے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور علاقائی ترقی کیلئے سی پیک منصوبوں کا کردار اہم ہے،سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے،چینی صنعت کاروں کو پاکستان میں مراعات دی جائیگی، بیرونی صنعتوں کی پاکستان منتقلی سے حاصل ہونیوالے ٹیکس سے ملکی معیشت میں بہتری آئیگی۔منگل کو وزیراعظم عمران خان کا چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کیلئے بیجنگ گریٹ ہال آف پیپل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور

گارڈ آف آنردیا گیا،وزیراعظم نے چینی ہم منصب کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا،وزیراعظم کو 19 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے جاری کئے گئے اعلامئے کے مطابق دونوں وزرائے اعظم نے باہم اقتصادی شراکت داری کی مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں ممالک کے وفود کی ملاقات کے بعد عشایئے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔اعلامئے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان سماجی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کئے گئے، وزیر اعظم عمران خان اور چینی ہم منصب بھی معاہدوں پر دستخط کے موقع پر موجود تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان اور علاقائی ترقی کیلئے سی پیک منصوبوں کا اہم کردار ہے۔وزیر اعظم نے چینی صنعت کو پاکستان میں منتقل کرنے کیلئے مراعات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی صنعتوں کی پاکستان منتقلی سے حاصل ہونے والے ٹیکس سے

ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔اعلامیہ کے مطابق چینی وزیر اعظم نے گوادر میں سی پیک منصوبوں کیلئے فاسٹ ٹریک اقدامات کو سراہا اور پاکستان کے قومی مفاد کے ایشوز کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔چینی وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے فیز کے منصوبوں سے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔وزیر اعظم کے چینی سرمایہ کاروں اور کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندگان سے ملاقات کے جاری اعلامئے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی

چینی سرمایہ کاروں اور کارپوریٹ سیکٹر سے وسیع البنیاد بات چیت ہوئی ہے۔وزیر اعظم عمران خان سے چین کی تیل، گیس، کان کنی، ٹیکسٹائل اور توانائی کے شعبوں میں کام کرنیوالی کمپنیوں کے سربراہان ملے۔ وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں نے پاکستان میں جاری اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا۔اعلامیہ کے مطابق چینی کمپنی کے سربراہوں نے نئے منصوبے شروع کرنے کی تجاویز سے بھی وزیراعظم پاکستان کو آگاہ کیا جو تیل، گیس، توانائی، تعمیرات، ٹائروں کی تیاری اور قیمتی دھاتوں سے متعلق ہیں۔ چینی کمپنیوں نے ٹیکسٹائل و انڈسٹریل پارک اور ماحول دوست توانائی کے منصوبوں سے بھی عمران خان کو آگاہ کیا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…