جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

آذربائیجان نے پاکستانیوں پر اپنے دروازے کھول دیئے،زبردست پیشکش

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) پاکستان اور جنوبی ایشیاء کے سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے لئے آذربائیجان ٹورزم بورڈ (اے ٹی بی) کراچی میں 8 اکتوبر سے شروع ہونے والی سہ روزہ پاکستان ٹریول مارٹ 2019 نمائش میں شرکت کر رہا ہے۔آذربائیجان ٹورزم بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فلوریان سینگزٹشمید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، “ہم پاکستان ٹریول مارٹ نمائش کے ذریعے Take Another Lookمہم کے ساتھ اپنے ملک کی خصوصی پہچان متعارف کرانے پر خوش ہیں۔

جنوبی ایشیاء ہمارے لئے اہم خطہ ہے اور ہم اس خطے سے آنے والے لوگوں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور انہیں آذربائیجان کی سیاحت، تفریحی و کاروباری تقاریب کے مواقع فراہم کرنے پر مسرت محسوس کرتے ہیں۔ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات مستحکم بنانے اور اپنی سیاحت میں مزید وسعت لانے کے لئے پرجوش ہیں۔ہمارا عزم ہے کہ آذربائیجان میں پاکستانی سیاحوں کا سفر منفرد اور شاندار بنائیں اور اس سفر سے ان کی طویل عرصے تک خوشگوار یادیں وابستہ رہیں۔اس کاوکس ملک میں فی الوقت سیاحت عروج پر ہے کیونکہ یہ ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کا خیرمقدم کرتا ہے جنہوں نے سال 2018 میں 2 ارب ڈالر خرچ کئے جس کی وجہ سے یہ دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ آذربائیجان نے سال 2018 میں 41 ہزار 268 پاکستانیوں کا خیرمقدم کیا۔ سال 2019 میں جنوری تا اگست 28 ہزار 576 پاکستانی پہلے ہی آذربائیجان کا سفر کرچکے ہیں اور انکی یہ تعداد گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 12.9 فیصد زائد ہے۔مغربی وضع قطع کا حامل مشرقی ملک آذربائیجان غیرمعمولی عجائبات اور دلچسپ مقامات رکھتا ہے۔ 5 ہزار سال قدیم تہذیب کے ساتھ یہاں یونیسکو کے منتخب شدہ عالمی ثقافتی ورثے کے تین مقامات ہیں۔ چین کے عظیم سلک روڈ کے ساتھ لوگوں کی آمد و رفت کے ذریعے اس کا خوبصورت کلچر اب نئے انداز میں ڈھل چکا ہے۔ آذربائیجان کے سب سے دلچسپ مقامات کی فہرست میں

اصحاب کہف کا قدیم مقام شامل ہے جس کا ذکر قرآن پاک میں بھی موجود ہے۔اس میں مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء کے ہزاروں سیاحوں کے لئے کشش ہے۔ ایلانداگکے کی پہاڑیوں کے درمیان موجود قدرتی غار میں مقدس مقام کو دیکھنے کے لئے ہر سال ہزاروں زائرین آتے ہیں۔ ایک اور انتہائی مقبول مقام میں یونیسکو کے منتخب شدہ عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل آتش گاہ ہے۔ یہ فائر ٹیمپل اپنے مسلسل شعلوں سے سیاحوں کو مسحور کردیتا ہے۔آذربائیجان سارا سال سیاحوں کا خیرمقدم کرتا ہے

تاکہ وہ چاروں موسموں میں مختلف اقسام کی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوں۔ موسمیاتی اعتبار سے آذربائیجان میں 9 نمایاں علاقے ہیں۔ اس خطہ میں موسم انتہائی پرکشش ہے اور یہاں تقریبا ہر طرح کا جغرافیائی سطح موجود ہے۔ سرسبز و ہریالی سے لیکر برفیلے پہاڑوں، ساحلوں، جنگلات اور ان کے مابین ہر طرح کے خوبصورت مقامات سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں

جن میں مختلف اقسام کی قدرتی خوبصورتی سے لیکر ایڈونچر کے زبردست مقامات ہیں۔مختلف اقسام کی معدنیات کے بھرپور ذخائر رکھنے والا یہ ملک تیزی سے صحت اور دیکھ بھال کاخیال رکھنے والے مقام کی فہرست میں تیزی سے ترجیحی طور پر اپنی جگہ بنا رہا ہے، یہاں سیاحوں کے لئے عالمی معیار کے اسپاز، روایتی حمام اور گیلی مٹی سے غسل کی سہولیات بھی میسر ہیں۔

اس ملک کے منفرد جغرافیائی خطے کی بدولت مقامی کھانوں میں اس علاقے کے قدرتی اجزاء کا اثر پایا جاتا ہے۔مختلف اقسام کے مقامی کھانے اور ذائقے مشرق وسطیٰ، ترکی، یورپ اور ایشیاء سے یہاں آئے ہیں اور مزیدار کھانوں کے لئے یہاں بہترین مقامات ہیں۔ مسلمان اکثریتی ملک ہونے کی وجہ سے یہاں سیاحوں کے لئے حلال کھانوں کا وسیع آپشن موجود ہے۔ یورپ سے قریب ترین مقام کے مقابلے میں

یہ کم خرچ اور خوشگوار سیاحتی مقام ہے اور اسکے باکو شہر میں شاپنگ کے لئے بہترین مقامات ہیں۔باکو کے مالز میں کم قیمت آفرز کے ساتھ لگڑری برانڈز موجود ہیں۔ مقامی سطح پر شاپنگ سے محظوظ ہونے والے افراد روایتی بازاروں سے لطف اندوز سکتے ہیں۔ روایتی انٹرٹینمنٹ کے ساتھ باکو میں جاز میوزک کے شوقین افراد سموجود ہیں اور دنیا بھر کے ڈی جے (DJs)افراد یہاں زندگی سے بھرپور نائٹ لائف مناتے ہیں۔

آذربائیجان میں کھیلوں کے بڑے بین الاقوامی مقابلے جیسے فارمولا 1 آذربائیجان گرانڈ پرکس اور یو ای ایف اے یوروپا لیگ فائنل کے ساتھ سالانہ فوڈ اور میوزک فیسٹولز بھی منعقد ہوتے ہیں جہاں بہترین میزبانی کے ساتھ کاروباری مواقع سے لیکر مہنگی اشیاء کے لئے وسیع اقسام کا انتخاب موجود ہے۔فوڈ و کلچر کے فعال امتزاج، دلچسپ خطے بشمول سمر اور ونٹر اسکائی سلوپس کے ساتھ آذربائیجان ایک آئیڈیل جگہ ہے اور فیملی کے ساتھ گھومنے پھرنے کے لئے زندگی اور توانائی سے بھرپور یہ خطہ مسلسل نئی جدت متعارف کرانے کا بہترین مقام ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…