جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان کا معروف بینک واٹس ایپ پر سیلف سروس بینکنگ شروع کرنے والا پہلا پاکستانی بینک بن گیا،سروس مفت ہوگی، تفصیلات جاری

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)ڈیجیٹل دنیا میں لوگوں کے آپس میں رابطے کے ذرائع میں بے حد جدت اور تبدیلی آ چکی ہے، اس سلسلے میں جے ایس بینک نے جو پاکستان کا نمایاں اور تیزی سے ترقی کرتا ہوا بینک ہے، پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کی دنیا میں ایک اور جدت متعارف کراتے ہوئے Infobip جو کہ اومنی چینل کے حوالے سے عالمی سطح پر قیادت کر رہا ہے اور واٹس ایپ بزنس سلوشن مہیاء کر رہا ہے،

کے ساتھ اشتراک کیا ہے جس کے تحت پاکستان میں واٹس ایپ پر سیلف سروس بینکنگ چینل متعارف کرائی گئی ہے جو اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔ اس سروس کے آغاز سے صارفین کو بینک کی مصنوعات اور خدمات تک رسائی حاصل ہوگی اور وہ جے ایس بینک کی شاخوں، اے ٹی ایمز اور جے کیش ایجنٹس تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور اپنی شکایات درج کرا سکیں گے۔ صارفین کے لئے یہ سروس بالکل مفت ہوگی اور انہیں کسی قسم کے رجسٹریشن کے عمل سے نہیں گذرنا پڑے گا۔ اس سروس کو استعمال کرنے والے صارفین +923487003000 نمبر پر محض ایک میسیج بھیج کر جے ایس بینک کی خدمات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ پر محفوظ پیغامات کے ذریعے بینک اپنے صارفین کی تصدیق کے بعد انہیں خواہ وہ دنیا میں کہیں بھی ہوں، مطلوبہ خدمات فراہم کرے گا۔اس سیلف سروس بینکنگ چینل تک رسائی دنیا میں کسی بھی جگہ سے ممکن ہے۔ جے ایس بینک کے صدر و سی ای او باسر شمسی نے کہا کہ صارفین پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے صارفین کو ان کی خواہش کے مطابق بینکنگ کی خدمات بہتر طریقے سے فراہم کریں۔ ہم اس سلسلے میں نت نئے اور جدید ذرائع بروئے کار لانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اپنے صارفین کی ترجیحات پر پورا اتر سکیں، واٹس ایپ کے ذریعے خدمات کی فراہمی بھی

اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ جے ایس بینک کے چیف ڈیجیٹل آفیسر خرم شیخ نے کہا کہ جے ایس بینک ڈیجیٹل ڈویژن فن ٹیک انوویشن کے ذریعے اقتصادی و سماجی مسائل کا حل نکالنے کے لئے پرعزم ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ اپنے صارفین کو ان کی ضروریات کے مطابق بے مثال ڈیجیٹل اور مالیاتی حل سمیت اپنی خدمات پیش کریں۔ واٹس ایپ کے ذریعے چیٹ بینکنگ جیسی جدت سے ہمارے صارفین کا ہماری خدمات پر اعتماد مزید بڑھے گا اور انہیں مزید سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ

ہم جدت اور ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے صارفین کو خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے، واٹس ایپ سروس سے صارفین کو ہمارے بینک کی مختلف شاخوں میں جانے کی بجائے ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے خدمات کی فراہمی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جے ایس بینک مستقبل کی ڈیجیٹل دنیا کی ضروریات اور تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کر رہا ہے۔ صارف کی ترجیحی میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کے ساتھ بینکنگ سیکٹر میں صارفین کے

تجربات کو بہتر بنانے کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے infobip بینکوں کو صارفین کے ساتھ براہ راست رسائی اور خدمات کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے۔ Infobip پاکستان کے کمپنی سیکریٹری گورے ازترک نے کہا کہInfobip کے لئے جے ایس بینک جیسے نمایاں بینک کے ساتھ یہ اشتراک کاراعزاز کا باعث ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ واٹس ایپ کمیونیکیشن چینل کی پیشکش کے ذریعے جے ایس بینک اپنے صارفین کے ساتھ اپنے تعلقات کار کو مضبوط بنا رہا ہے اور اس ڈیجیٹل جدت میں وہ بانی کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کے لئے خدمات میں نت نئی مصنوعات اور جدت لانا کسی بھی کارپوریٹ ادارے کی ترجیح ہوتا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ جے ایس بینک پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا بینک ہے جس نے اپنے صارفین کو یہ خدمات فراہم کی ہیں۔ پاکستان میں واٹس ایپ جیسے سب سے مقبول رابطے کے چینل کے ذریعے صارفین کو خدمات فراہم کر کے جے ایس بینک نے بہترین خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور بڑا قدم اٹھایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…