اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین بہت اہم ہے ، مراد سعید کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی نےنجی ٹی وی پروگرام کے دوران انکشاف کیا ہے کہ مراد سعید کیخلاف لابنگ شروع ہو چکی ہے کہ ان کیخلاف فائلیں تیار کی
جارہی ہیں ان کی وزارت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ سی پیک کا سارا ملبہ مراد سعید پر ڈالا جا سکتا ہے ۔ مراد سعید واحد کھلاڑی ہے جو عمران خان کی ٹیم سے ہے باقی تو بعد میں آئے ہیں ۔ لابی سے متعلق معروف صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اتنی مضبوط ہو گی کہ وزیراعظم عمران خان کو جارحانہ انداز اپنانا پڑ ے گا۔