لاہور(آن لائن)پنجاب میں ڈکیتی، اغوا برائے تاوان، راہزنی، قتل اور اقدام قتل کے واقعات میں پچیس فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ رواں سال کے پہلے آٹھ میں مختلف نوعیت کے تین لاکھ23 ہزار 68کیسز رجسٹرڈ ہوئے جن کی تعداد گزشتہ سال سے 64922 زیادہ ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق2018 کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دولاکھ58 ہزار 145 کیسز رجسٹرڈ ہوئے تھے۔ رواں سال کے دوران ڈکیتی کے538 کیسز جبکہ گزشتہ سال479 کیسز رجسٹرڈ ہوئے تھے۔گزشتہ سال
راہزنی کے8561 واقعات جبکہ رواں سال10171 واقعات رجسٹرڈ۔ 2018 میں اغوا برائے تاوان کے35 جبکہ رواں سال 47 کیسز رپورٹ ہوئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق 2018 میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے2197 کیسز جبکہ رواں سال 2560 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔گزشتہ برس گاڑیاں چوری ہونے کے11638 واقعات جبکہ رواں سال14966 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔ گزشتہ سال گاڑیاں چھیننے کے2297واقعات جبکہ رواں سال2524 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔