اسلام آباد (این این آئی)حکومت اور جے یو آئی کے درمیان سیاسی کے ساتھ قانونی جنگ بھی شروع ہوگئی ،مولانا فضل الرحمان کو حکومت کی جانب سے لیگل نوٹس کے بعد جے یو آئی نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے جے یو آئی قیادت کے خلاف ٹویٹس پر عامر لیاقت کو جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے لیگل نوٹس تیار کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق عامر لیاقت کو آئندہ چوبیس گھنٹے میں لیگل نوٹس ضابطہ بھجوا دیا جائے گا۔لیگل نوٹس
جنرل سیکرٹری جے یوآئی ف غفور حیدری کی جانب سے تیار کیا گیا ہے ۔ نوٹس میں مطالبہ کیاگیاکہ ٹوئٹس ہٹا کر عامر لیاقت معافی مانگیں،عامر لیاقت کو قانونی نوٹس 5 ارب روپے کا کیا گیا۔نوٹس میں کہاگیاکہ عامر لیاقت نے من گھڑت الزام لگا کر پارٹی کی شہرت کو داغدار کیا۔نوٹس میں مطالبہ کیا گیاکہ پندرہ روز عامر لیاقت معافی مانگیں، لیگل نوٹس سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کامران مرتضیٰ نے تیار کیا ۔لیگل نوٹس 3 صفحات پر مشتمل ہے۔