اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستانی خواجہ سرا علیشہ یو این ڈی پی کی رابطہ مشیر بن گئیں جبکہ خواجہ سرا عائشہ وزارت برائے انسانی حقوق (ایم او ایچ آر)کی مشیر بن گئیں۔ہنر مند خواجہ سراؤں کی تیار کردہ مختلف آرائشی مصنوعات کے لیے منعقدہ ایک نمائش میں علیشہ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ایک دِن یو این ڈی پی کی رابطہ مشیر بن جائوں گی یہ میرے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔
علیشہ نے بتایا کہ میرا انتخاب میرٹ پر ہوا تھا اور میں یو این ڈی پی کے ساتھ بہت اچھا کام کر رہی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے ملتان کی بہا ؤالدین زکریا یونیورسٹی سے ایجوکیشن پلاننگ مینجمنٹ(ای پی ایم)میں ایم فل کیا ہے اور اِس کے علاوہ ایک نجی فوڈ کمپنی میں اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے بھی کام کرچکی ہوں۔دوسری جانب خواجہ سرا عائشہ مغل نے بتایا کہ میں نے اسلام آباد کی ایک نجی یونیورسٹی سے ہیومن ریسورس مینجمنٹ (HRM) میں ایم فل کیا ہے۔