حکومت کا خاتمہ کب تک ہوجائے گا؟بلاول زرداری نے بڑی پیش گوئی کردی

7  اکتوبر‬‮  2019

راولپنڈی(این این آئی)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب حکومت خود ظلم کرے تو جمہوریت پسند بھی مجبور ہوجائیں گے، ہمیں مولانا فضل الرحمان کی طرح انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا جارہا ہے،پی ٹی آئی حکومت پارلیمان کو اہمیت نہیں دے رہی اور انسانی حقوق پر بھی یقین نہیں رکھتی، آصف زر داری کی صحت بارے جیل اور نیب کے ڈاکٹرز جو کہہ رہے ہیں حکومت اس پر بھی عمل نہیں کررہی،

پرویز مشرف اورعمران حکومت میں کوئی فرق نہیں، دونوں سلیکٹڈ تھے، سلیکٹڈ لوگ الیکشن سے ڈرتے ہیں،رواں سال کے آخر تک عمران خان اقتدار میں نہیں رہنے چاہئے، سال کے آخرتک حکومت کوجانا پڑے گا، قاسم سوری کو وقتی ریلیف ملا ہے،جب بیگ کھلیں تو کوئی بھی سلیکٹڈ نہیں رہے گا۔پیر کو اپنے والد آصف علی زر داری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پارلیمان کو اہمیت نہیں دے رہی اور انسانی حقوق پر بھی یقین نہیں رکھتی، عدالت نے کہا ہے کہ اگر ڈاکٹر کہتے ہیں تو آصف زرداری کو طبی سہولت دی جائے،، جیل اور نیب کے ڈاکٹرز جو کہہ رہے ہیں حکومت اس پر بھی عمل نہیں کررہی، آصف زرداری کوانسولین کیلئے فریج کی سہولت تک نہیں دی گئی، کیا یہ نیا پاکستان ہیجہاں شہریوں کو حقوق نہیں ملتے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ دھرنے سے اگر حکومت کو گھر بھیجیں گے تو یہ غلط ہے لیکن جب حکومت خود ظلم کرے تو جمہوریت پسند بھی مجبور ہوجائیں گے، ہمیں مولانا فضل الرحمان کی طرح انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف اورعمران حکومت میں کوئی فرق نہیں، دونوں سلیکٹڈ تھے، سلیکٹڈ لوگ الیکشن سے ڈرتے ہیں، میں کہتا ہوں اگر دھاندلی نہیں کی تو دوبارہ الیکشن لڑ کر واپس آجائیں، اس سال کے آخر تک عمران خان اقتدار میں نہیں رہنے چاہئے، سال کے آخرتک حکومت کوجانا پڑے گا۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے احتجاج اور دھرنے کی حمایت کرتے ہیں، عمران خان نے خود کہا تھا دھرنے کے لیے کنٹینر بھی دوں گا اورکھانا بھی فراہم کروں گا، اب عمران خان کو مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر کیوں اعتراض ہے؟۔ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری سے متعلق عدالتی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہیں وقتی ریلیف ملا ہے،جب بیگ کھلیں تو کوئی بھی سلیکٹڈ نہیں رہے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…