منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

 فیاض چوہان صاحب پہلے میگھا اور نرگس کو حج کرائیں پھر فضل الرحمن کی فکر کریں،ن لیگ نے کھری کھری سنادیں

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فیاض چوہان صاحب پہلے میگھا اور نرگس کو حج کرائیں پھر فضل الرحمن کی فکر کریں۔فیاض چوہان صاحب سیاست آپ کے بس کی بات نہیں آپ کسی سیکنڈری بورڈ میں کلرک بھرتی ہو جاؤ۔سیکنڈری بورڈ میں کلرک بھرتی ہونگے تو آپ کے بچے ہر سال اول آئیں گے۔

فضل الرحمن ہر رات آپ کے لیڈر کے خواب میں آتا ہے ان سے آپ پر بھی ڈرنا واجب ہے۔نئے پاکستان میں فضل الرحمن کا دھرنہ حرام اور عمران خان کا دھرنہ حلال ہے۔پاکستان میں دھرنوں کی موجب جماعت کی طرف سے دھرنے کی مخالفت باعث حیرت ہے۔فضل الرحمن کے مارچ کی کال نے بنی گالہ گروپ کی نیندیں حرام کردی ہیں۔دھرنے کیلئے کنٹینر اور بریانی دینے کا وعدہ کرنے والے پھر یوٹرن لے رہے ہیں۔ عمران خان کی ناکام ٹیم نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکرکھڑا کردیا ہے۔نوازشریف نے پانچ سالوں میں ملکی کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہانا اہل،نالائق اور کم ظرف ٹولے نے ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالا ہے۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو تجربہ گاہ بنادیا گیا ہے۔اناڑی اور نابالغ سیاستدانوں نے ملکی سلامتی بھی داؤ پر لگادی ہے۔اگر یہ حکومت مزید ایک سال رہی تو معیشت کا دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونا ناممکن ہو گا۔  عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فیاض چوہان صاحب پہلے میگھا اور نرگس کو حج کرائیں پھر فضل الرحمن کی فکر کریں۔فیاض چوہان صاحب سیاست آپ کے بس کی بات نہیں آپ کسی سیکنڈری بورڈ میں کلرک بھرتی ہو جاؤ۔سیکنڈری بورڈ میں کلرک بھرتی ہونگے تو آپ کے بچے ہر سال اول آئیں گے۔فضل الرحمن ہر رات آپ کے لیڈر کے خواب میں آتا ہے ان سے آپ پر بھی ڈرنا واجب ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…