اسلام آباد ( آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے پراپرٹی ٹیکس میں دو سو فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم امتناع جاری کردیا۔درخواست جماعت اسلامی کے میاں اسلم نے دائر کی تھی۔ درخواست گزار کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن نے پراپرٹی ٹیکس پر دو سو فیصد اضافہ کیا ہے۔جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں محمد اسلم
نے ایم سی آئی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کر رکھا ہے۔ہائی کورٹ نے ایم سی آئی، سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ ہائی کورٹ نے کہاکہ آئندہ سماعت تک ایم سی آئی شہریوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن نیٹیکس میں دو سو فیصد اضافہ کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔