اسلام آباد (این این آئی)عدالت نے جج ویڈیو سکینڈل کیس میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر کی مقدمے کو انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی ۔ ملزم میاں طارق کو سائبر کرائم کورٹ کے جج طاہر محمود کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے مقدمے کو
انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کی استدعا کردی،ملزم میاں طارق کے خلاف چالان پیش نہ کیا جاسکا۔عدالت نے پراسیکیوٹر ایف آئی اے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر پراسیکیوٹر ایف آئی اے دلائل دیں۔ بعد ازاںکیس کی سماعت 14اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔