انڈیا نے کارگل اور ائیر اٹیک سے سبق نہیں سیکھا،پاک فوج چوڑیاں پہن کر نہیں بیٹھی ہوئی، اب ان کے ساتھ کیا کریں گے؟سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف نے انتباہ کردیا

6  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف  نے کہاہے کہ انڈیا نے کارگل اور ائیر اٹیک سے سبق نہیں سیکھا،ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔ اتوار کو سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے  آل پاکستان مسلم لیگ کے یوم تاسییس پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

سب سے پہلے تمام لوگوں کو یوم تاسیس کی مبارک باد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ سیکرٹری جنرل مہرین ملک اور تمام رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ جو مہرین کے فیصلوں کو نہیں مانتے انکا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہاکہ کافی وقت گزر چکا ہے جب اپ لوگوں سے اور میڈیا سے بات کی ہو۔ انہوں نے کہاکہ انڈیا کی جانب سے  دھمکیاں دی جارہی ہیں،پاک فوج چوڑیاں پہن کر نہیں بیٹھی ہوئی۔انہوں نے کہاکہ شاید بھارتی فوج کارگل جنگ بھول گئے ہیں،کارگل کی سزا شاید وہ بھول گئے ہیں،بھارت نے بل کلنٹن کے پاس اپنا سفیر  بھیجا تھا،بھارتی سفیر  نے جا کر امریکہ سے کہا پاکستان کو کہیں اپنی فوج پیچھے کرے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے وزیراعظم بار بار اپکو امن کا پیغام دے رہے ہیں،ہماری مدد  کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر ہماری رگوں میں خون کی طرح بہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں اس مقام تک نہ جائیں جہان پر پھر اپکو سبق سیکھایا جائے۔انہوں نے کہاکہ انڈیا نے کارگل اور ائیر اٹیک سے سبق نہیں سیکھا،ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم جب میدان میں آئیں گے اپکو سبق سیکھا دیں گے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف  نے کہاہے کہ انڈیا نے کارگل اور ائیر اٹیک سے سبق نہیں سیکھا،ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…