لاہور (آن لائن)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے چھ چھ وزیر اعلیٰ ہیں ہر وزیر اعلیٰ نے اپنا الگ دفتر بنایا ہے۔نوازشریف نے ہیلتھ کارڈ کا منصوبہ شروع کیا جس کو انصاف کارڈ کا نام دے دیا۔عوام مہنگائی اورغربت کا رونا رو رہے ہیں جعلی حکومت انصاف کارڈ کے نام پر سیاست چمکا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا دفتر تونسہ میں،وزیر اعلیٰ جہانگیرترین کا لودھراں میں اوروزیر اعلیٰ شاہ محمود قریشی کا ملتان میں دفتر ہے۔ وزیر اعلیٰ چوہدری سرور کا دفتر گورنر ہاؤس میں،وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کا مسلم لیگ ہاؤس میں دفتر ہے۔پنجاب کے چھ وزرا اعلیٰ کو اب پرنسپل سیکرٹری بھی الگ الگ دیے گئے جائیں۔عظمیٰ بخاری نے حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا پنجاب حکومت نے 45ارب کے اخراجات تو کم کرلیے ان 45ارب سے وزیروں اور مشیروں کیلئے نئی گاڑیاں خرید لی۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں سے فری ٹیسٹ اور مفت ادویات کی سہولت ختم کردی گئی ہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری نہیں ہونے دینگے۔شہبازشریف نے سرکاری ہسپتالوں میں جدید مشنری فراہم ان نالائقوں نے قیمتی مشنری کو کباڑ بنادیاہے۔اب سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی اور خالی اسامیاں نااہلوں آپ نے پر کرنی ہیں شہبازشریف نے نہیں۔شہبازشریف نے سرکاری ہسپتالوں میں جدید مشنری فراہم ان نالائقوں نے قیمتی مشنری کو کباڑ بنادیاہے۔اب سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی اور خالی اسامیاں نااہلوں آپ نے پر کرنی ہیں شہبازشریف نے نہیں۔