بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

شیخ رشید کا مریم نواز سے متعلق دعویٰ جھوٹا نکلا،آئی جی پنجاب جیل خانہ جات نے وضاحت جاری کردی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز سے موبائل فون پکڑے جانے کا دعوی جھوٹا نکلا۔دو روز قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعوی کیا تھا کہ لاہور جیل میں ایک صاحبزادی سے موبائل پکڑا گیا ہے جس سے زبردست انفارمیشن حاصل ہوئی ہے، جو لوگ رابطے میں تھے سارے لوگوں سے متعلق موبائل فون میں ریکارڈ موجود ہے۔شیخ رشید نے اپنے دعوے میں کسی کا نام نہیں لیا تھا لیکن اس وقت

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔اب آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ نے بھی اس حوالے سے ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔شاہد سلیم بیگ نے کہا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز سے کوئی موبائل فون برآمد نہیں ہوا اور نا ہی اس حوالے سے سپریٹینڈنٹ کو جیل عملے کے خلاف کوئی شکایت ملی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے شائع شدہ خبر بے بنیاد، من گھڑت اور محض پراپیگنڈہ ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…