منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

کون کون ساتھ جائے گا؟وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دیدی گئی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دیدی گئی، عمران خان پیر کو اسلام آباد سے بیجنگ کیلئے روانہ ہوں گے، دورے پرتین وفاقی وزراء اورایک مشیر ان کے ہمراہ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، عمران خان کے ہمراہ تین وفاقی وزرا اور ایک مشیر ہوں گے، جن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیرمنصوبہ بندی خسروبختیار اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ شامل ہیں۔وزیراعظم

عمران خان پیر کی رات دورہ چین کے لئے روانہ ہوں گے، دورے کے دوران پیک ایم ایل ون اور دیگر اہم معاملات پر ملاقاتیں ہوں گی اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی چینی حکام سے بات چیت ہوگی۔وزیراعظم کے دورہ چین میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے جبکہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلی قیادت سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کے دورہ چین میں پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کیامور بھی زیر غور آئیں گے جبکہ عمران خان کی جمعرات کو وطن واپسی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…