اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حکومت کا کھمبا اور تاریں سسٹم ختم کرکے بیٹری سسٹم لانے کا اعلان

datetime 6  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کو صفر کے مہینے کی غلط اطلاع پر معافی مانگنی چاہیے، مولا نا کی جما عت 50سے60سیٹوں پر الیکشن لڑتی ہے مو لا نا فضل الر حما ن نئے انتخابات کا مطالبہ کس حیثیت سے کر رہے ہیں ، جہلم میں بائیو ٹیکنا لو جی کا بڑا پر اجیکٹ بنا رہے ہیں ۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عقل اور شعور رکھنے والا طبقہ بات سمجھ سکتا ہے۔ باشعور طبقے کو بتانا چاہتا ہوں عقل و علم سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں، ملک کا ایک ایسا بے شعور طبقہ ہے جس سے بات ہی نہیں کی جا سکتی، دوربین سے چاند دیکھنا غلط ہے تو پھر عینک سے دیکھنا بھی غلط ہے، عید پر خیبرپختونخوا میں ہمارا کیلنڈر تسلیم نہیں کیا گیا، صفر کے مہینے کیلیے تصاویر جاری کی ہیں جس سے چاند کی شہادت دیکھی جا سکتی ہے، رویت ہلال کمیٹی کو صفر کے مہینے کی غلط اطلاع پر معافی مانگنی چاہیے۔انہو ں نے کہا کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں اصلاحات لے کر آیا ہوں، ہوسکتا ہے آنے والے برسوں میں کھمبے اور تاریں ختم ہوجائیں اور ہر جگہ بیٹری سسٹم متعارف کرائیں گے، لاہور اور اسلام آباد میں پانی ہر سال ایک میٹر نیچے چلا جاتاہے، ایل ڈی ای اور سی ڈی اے کو واٹر ری چارج کی پیشکش کی ہے، کچرے سے گیزر کے لیے گیس بنانے کی تجویز دی ہے، زراعت کے شعبے میں ڈرون کے ذریعے اسپرے کا کام کیا جاسکتا ہے، وزیر اعظم سے پاکستان میں ڈرون پر عائد پابندی ہٹانے کے لیے درخواست کی ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ ویسٹ سے انرجی پر وڈیو س کر نے کی اسکیمیں لا رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلا س میں اپنی تقریر میں تمام خطرات سے اقوام عالم کو آگاہ کیا ہے مقبوضہ کشمیر میں مودی کو ایک کو نسلر کی حما یت بھی حاصل نہیں کیو نکہ ان کے نرم گوشہ رکھنے والے بھی اس وقت قید ہے اب ہر کشمیری آزادی کے لئے کٹ مرنے کو تیا ر ہیں آزاد کشمیر میں بھی لو گ بہت بھڑکے ہوئے ہیں مارچ والے امن کو ہاتھ سے جانے نہ دیں ان کا یہ اقدا مات کشمیریو ں کے لئے اور پریشانیا ں لا ئے گا ۔ ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے روپے کو مستحکم رکھنے کے کے لیے 7ارب ڈالر خرچ کیے تھے مگر ہم روپے کو مستحکم کرنے کیلئے پیسے نہیں خرچ کر رہے جے یو آئی (ف) کا الیکشن سے اتنا گہر ا تعلق نہیں مولا نا کی جما عت 50سے60سیٹوں پر الیکشن لڑتی ہے مو لا نا فضل الر حما ن نئے انتخابات کا مطالبہ کس حیثیت سے کر ہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…