اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے 2014کے دھرنے سے پہلے عمران خان نے یہ باور کرا دیا تھا کہ مریم نواز کے پاس 100ارب روپے کے فنڈز موجود ہیں ۔ وہ لوگوں میں اپنی مرضی اور منشاکے مطابق بندر بانٹ کر دیئے ہیں ۔تحریک انصاف کی جانب مریم نواز کی تعیناتی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک رٹ دائر کی گئی تو
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے خود فوراً استعفیٰ دیا۔ معروف صحافی کا کہنا تھا کہ میڈیا سیل اور موٹو گینگ یعنی مسلم لیگ نواز اور نواز شریف کے ذوال کا ایک اہم ذریعہ بنا ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کا جو میڈیا سیل تھا اس نے اپنی پارٹی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا اور اپنی قیادت کو بھی نہ بخشا ۔ ایک نیا لائحہ عمل ن لیگ اور ورکروں کے درمیان طے ہوا کہ آگے کا لائحہ عمل اب موٹو گینگ طے کرے گا۔مبشرلقمان کا مزید کہنا تھا کہ 1994سے لے کر 2014تک جو روایتی طریقہ کار تھا اس سے ہٹ کر مسلم لیگ ن نے نہ تو اپنی تنظیم میں جدت پیدا کی ، نہ لیڈر ز کی سوچ میں ہم آہنگی پیدا کر سکے ۔ مسلم لیگ ن دور جدید کے ٹیکنالوجی کیساتھ چلنے کی عادی ہی نہیں تھی ۔ وہ اپنی پارٹی معاملات کو اپنے پرانے طرز سے چلا رہی تھی ۔ 2014میں مریم نواز نے عہدے اسے استعفیٰ دیا اور گھر چلی گئیں ۔ مریم نوازنے میڈیا سیل تشکیل دیا اور تمام اہم ن لیگی رہنمائوں کو ان کیساتھ بٹھا دیا گیا ۔ میڈیا سیل کا دفتر وزیراعظم ہائوس میں ڈائنگ ہال ختم کر کے تشکیل دیا جس کیلئے لاکھوں ، کروڑوں روپے کا فرنیچر خریدا گیا ۔