ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

صفر کا چاند ، نیا تنازع کھڑا ہوگیا، فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این ) وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کو صفر کے مہینے کی غلط اطلاع پر معافی مانگنی چاہیے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عقل اور شعور رکھنے والا طبقہ بات سمجھ سکتا ہے۔

باشعور طبقے کو بتانا چاہتا ہوں عقل و علم سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں، ملک کا ایک ایسا بے شعور طبقہ ہے جس سے بات ہی نہیں کی جا سکتی، دوربین سے چاند دیکھنا غلط ہے تو پھر عینک سے دیکھنا بھی غلط ہے، عید پر خیبرپختونخوا میں ہمارا کیلنڈر تسلیم نہیں کیا گیا، صفر کے مہینے کیلیے تصاویر جاری کی ہیں جس سے چاند کی شہادت دیکھی جا سکتی ہے، رویت ہلال کمیٹی کو صفر کے مہینے کی غلط اطلاع پر معافی مانگنی چاہیے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں اصلاحات لے کر آیا ہوں، ہوسکتا ہے آنے والے برسوں میں کھمبے اور تاریں ختم ہوجائیں، لاہور اور اسلام آباد میں پانی ہر سال ایک میٹر نیچے چلا جاتاہے، ایل ڈی اے اور سی ڈی اے کو واٹر ری چارج کی پیشکش کی ہے، کچرے سے گیزر کے لیے گیس بنانے کی تجویز دی ہے، زراعت کے شعبے میں ڈرون کے ذریعے اسپرے کا کام کیا جاسکتا ہے، وزیر اعظم سے پاکستان میں ڈرون پر عائد پابندی ہٹانے کے لیے درخواست کی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ کنٹرول لائن عبور کرنے کا مطلب ایک نئے وار زون میں داخل ہونا ہوگا، مارچ کریں لیکن امن کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے کشمیر میں بڑا چیلنج ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…