اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

عمران خان آج شام کس ملک روانہ ہونگے؟تمام تیاریاں مکمل

datetime 6  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان (آج)پیر کی شام چین روانہ ہونگے ،وزیراعظم کے دورہ چین میں تین وفاقی وزرا اور ایک مشیر ان کے ہمراہ جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، عمران خان کے ہمراہ تین وفاقی وزرا اور ایک مشیر ہوں گے ، جن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیرمنصوبہ بندی خسروبختیار اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ شامل ہیں۔وزیراعظم عمران خان پیر کی رات

دورہ چین کیلئے روانہ ہوں گے ، دورے کے دوران پیک ایم ایل ون اور دیگر اہم معاملات پر ملاقاتیں ہوں گی اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی چینی حکام سے بات چیت ہوگی۔وزیراعظم کے دورہ چین میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے جبکہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کے دورہ چین میں پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے امور بھی زیر غور آئیں گے جبکہ عمران خان کی جمعرات کو وطن واپسی ہوگی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…