اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حافظ حمد اللہ نے ایک نجی ٹی وی چینل پروگرام میںدھرنے سےمتعلق کہا ہے کہ ہمارا دھرنا کتنے دن کا ہوگا یہ مشاورت کے بعد طے ہو گا ، تفصیلات کے مطابق صحافی عائشہ بخش نے 4بلٹ پروف کینٹینرز سے متعلق سوال پوچھاکہ یہ کہاں سے آئے ، کتنا خرچ ہوا اور کس نے کیا ۔ حافظ حمد اللہ نے کا کہنا تھا کہ ہمارا ہر کارکن بلٹ پروف ہے ۔،ہم ایک کلو دال سے 15 آدمی گزارہ کرتے ہیں، ہم پیٹ پر
پتھر باندھ سکتے ہیں، ہم گھاس بھی کھاسکتے ہیں۔ بلٹ پروف سے متعلق جے یو آئی ف کے رہنما کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کتنے میں بنے ، کہاں سے آئے اور کس نے خرچہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ہمارے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے آئی تو ہمارا جواب یہ ہے کہ ہم کٹھ پتلی حکومت کیساتھ مذاکرات نہیں کریں بلکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ری الیکشن ہوں ، حکومت تحلیل ہو گھر جائے تب جا کر کوئی بات کر سکتے ہیں۔