منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

حویلیاں:قتل ہونے والی تیرہ سالہ بچی کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل کوئی اور نہیں ماں ہی نکلی،انتہائی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) حویلیاں کے نواحی علاقے ڈھیری کیہال قتل ہونے والی تیرہ سالہ بچی کے قتل کا ڈراپ سین قاتل کوئی اور نہیں اس کی مان نے پستول سے فائرنگ کر کے اپنی لخت جگر کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا مقتولہ کو اس کی ماں نے والد کی طرف داری اور حمایت کرنے پر قتل کر دیا تھا تھانہ حویلیاں پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی قتل کا سراغ لگا کر اس کی ماں سمیت دیگر معاونت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا

اس سلسلے میں ایس پی انوسٹی گیشن عزیز خان آفریدی، ڈی ایس پی حویلیاں شمریز خان اور ایس ایچ او حویلیاں سردار رفیق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم اکتوبر کو تھانہ حویلیاں کی حدود چوکی رجوعیہ کے علاقہ ڈھیری کیہال میں 13 سالہ طیبہ بتول کو اسلحہ آتشین سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس کی والدہ مسما? گلناز بی بی زوجہ راشد نے تھانہ حویلیاں میں اپنے خاوند راشد اور اس کے بھتیجے احمد نواز اور ایک شخص  اسم و مسکن نامعلوم کے خلاف  رپورٹ درج کروائی جس پر مقدمہ علت 980 مورخہ 01 اکتوبر 2019 جرم 302/34 پی پی سی تھانہ حویلیاں درج رجسٹرڈ ہوا۔ مقامی پولیس نے فوری طور  پر مقتولہ طیبہ بول کا پوسٹ مارٹم کروایا مدعیہ مقدمہ نے پوسٹ مارٹم کے بعد اپنی بیٹی طعبہ بتول کی نعش میونسپل کمیٹی کے  حوالہ کی اور خود ڈھیر ی کیہال چلی گی اور کسی قسم کی کوئی دلچسپی نہ لی مسمات گلناز بی بی جس کا خاوند ہریپور پھراہاڑی گاوں ضلع ہریپور کا رہائشی ہے اپنی بیٹی طیبہ بتول کے قتل ہونے کی خبر سن کرازخود تھانہ صدر ہری پور چلا گیا تھا ضلعی پولیس سربراہ جاوید اقبال کی ہدایت پر ایس پی انوسٹیگیشن عزیز خان آفریدی کی زیر نگرانی مقدمہ ہذا کی تفتیش کو جدید سائنسی بنیادوں پر آگے بڑھاتے ہوئے راشد، خاوند گلناز بی بی کا CDR حاصل کیا جس کی موجودگی بوقت وقوعہ ہریپور پائی گئی گلناز بی بی کا اپنے خاوند سے عرصہ 5 ماہ سے گھریلو تنازعہ چلا آ رہا تھا

جس پر گلناز بی بی نے 2 مہینہ قبل اپنے خاوند کے خلاف تنسیخ نکاح کا دعوی بھی ہریپور عدالت میں کیا ہوا تھا اس  وقوعہ سے 2 روز قبل حویلیاں گاوں کے محلہ بیگہ میں گلناز بی بی کے رشتہ داروں کے گھر دونوں میاں بیوی کے درمیان توں تکرار اور گالم گلوچ بھی ہوئی جس پر گلناز بی بی نے خاوند راشد کے خلاف رپورٹ کی جس پر مقامی پولیس نے راشد کو /151 107 ض ف میں گرفتار کر کے چالان عدالت کیا زوہیب ولد عجائب، گلناز بی بی جو کہ گلناز بی بی کا رشتہ دار ہے، گلناز بی بی اور اس کی بیٹی طیبہ بتول کو اپنے گھر ڈھیری کیہال لے گیا تھا مورخہ 01اکتوبر 2019کو گلناز بی بی نے زوہیب کے پستول سے فائر کر کے دختر طیبہ بتول کو قتل کیا

اور ذوہیب کی ایماء  پر گلناز بی بی نے اپنے خاوند راشد اور اس کے بھتیجے احمد نواز اور ایک شخص اسم و مسکن نامعلوم کے خلاف رپورٹ کروائی تفتیش کے دوران راشد خاوند گلناز کا کوئی رول نہ پایا گیا، گلناز بی بی کو شامل تفتیش کر کے انٹاروگیٹ کیا جس نے دختر طیبہ بتول کو ذوہیب کے پستول سے قتل کرنا بتلایا جو اس کی نشاندہی پر پستول تیس بور برآمد ہو کر موقع کی کاروائی ہوئی ذوہیب خان کو جرم چھپانے کے جرم 201/202پی پی سی اور بلا لائیسنس پستول رکھنے کے جرم 15-AAKPKمیں گرفتار کیا گیا۔ ضلعی پولیس سربراہ جاوید اقبال اور ایس پی انوسٹگیشن عزیز خان آفریدی نے مقدمہ میں انتہائی قلیل وقت میں ملزمان کی گرفتاری اور مقدمہ کی تفتیش کے دوران حقیقیت سامنے لانے پر ڈی ایس پی حویلیاں، ایس ایچ او حویلیاں اور انچارج شعبہ تفتیش سمیت پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…