جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

راناثنااللہ کیخلاف اب تک ثبوت کیوں پیش نہیں کئے گئے؟کیا کچھ موجود ہے؟، وزیرمملکت شہریارخان آفریدی کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019 |

فیصل آباد (این این آئی) وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے کہاہے کہ راناثنااللہ کیخلاف ٹرائل شروع نہیں ہوا ثبوت کیسے دیں؟، ٹرائل شروع ہونے دیں ایک ایک ثبوت پیش کریں گے،ہم فون کال اور ڈومور پر چلنے والی حکومت نہیں ہیں، قوم دیکھے گی پاکستان خطے کی قیادت کریگا،قوم کاپیسہ لوٹنے والوں کونشان عبرت بنائیں گے۔

فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا کہ لیگی رہنماء راناثنااللہ کیخلاف ٹرائل شروع نہیں ہوا ثبوت کیسے دیں؟، ٹرائل شروع ہونے دیں ایک ایک ثبوت پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائل میں تمام چیزیں سامنے رکھی جائیں گی،3ہفتے تک راناثنا اللہ کی گاڑی کا تعاقب کیا گیا،اے این ایف کے پاس سب کچھ موجو د ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتقامی کارروائی ہوتی تو راناثنااللہ کو میڈیا سے بات  نہ کرنے دیتے،اگر سختی کرنا ہوتی تو ہر پیشی پر وہ عدالت کے باہر خطاب نہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو عزت دیں قوم خود ترقی کریگی،ہم فون کال اور ڈومور پر چلنے والی حکومت نہیں ہیں۔ قوم دیکھے گی پاکستان خطے کی قیادت کریگا۔شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے،خطے میں قیام امن کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے،ملک کی عسکری اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کرنے کیلئے حکومت میں آئے،قوم کاپیسہ لوٹنے والوں کونشان عبرت بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے کشمیر پر پاکستان کا موقف سنا،50 سال بعد پوری دنیا نے دیکھا کہ اقوام متحدہ کی 11 قراردادیں سرد خانے میں تھی،انڈیا نے پورا زور لگایا مگر ویٹو نہیں کروا سکا،آج پوری دنیا پاکستان کے موقف کی تائید کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپ میں بھی کشمیر کے حوالے سے بات ہو رہی ہے،370 آرٹیکل اور 35 اے خاتمہ غیر قانونی و غیر اخلاقی ہے۔

شہریار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان ہر صورت حال کیلئے تیارہے،جنگ ہوئی تو مکمل جنگ ہو گی دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں،وزیر اعظم نے دنیا کو بتایا کہ اس مسئلے پر پوری دنیا متاثر ہو گی۔مولانافضل الرحمن کے ’آزادی مارچ‘ سے متعلق سوال کے جواب میں شہر یار آفریدی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی عزت کرتا ہوں،تربیت میں شامل ہے کہ بزرگوں کی عزت کریں۔انہوں نے کہا کہ مولانا بتائیں 30 سالوں میں کیا کیا؟

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے کشمیر کیلئے کیا کیا؟ دین اسلام اور مدارس کیلئے کیا کیا؟۔انہوں نے کہا کہ مارچ کریں سو بسم اللہ،جن کا یقین اللہ پر ہو مارچوں سے نہیں ڈرتے، جتنے لوگ لا سکتے ہو لاؤ اللہ رسوا کرے گا۔وزیر مملکت نے دعویٰ کیا کہ تمام علماء اکرام عمران خان کی عزت کر رہے ہیں،لوگ مدرسوں کے بچوں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں ہم انہیں کنٹینر ہی نہیں حلوہ بھی دیں گے مگر ان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…