جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

لاہوراورنج لائن ٹرین منصوبہ 2کھرب 90ارب روپے سے تجاوز کر گیا‘یومیہ پانچ لاکھ ڈالر جرمانہ بھی اداکرنا ہوگا،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اورنج لائن ٹرین منصوبہ 2کھرب 90ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 2015ء میں منصوبہ کی بنیادی الیکٹریکل، مکینیکل اور سول ورکس کی کاسٹ ایک کھرب 62ارب روپے سے زائد تھی، کنٹریکٹ کے مطابق منصوبہ27ماہ کے اندر جون 2018ء میں مکمل ہونا تھا۔تاہم ڈالر کا ریٹ بڑھنے کی وجہ سے منصوبے کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا۔2018میں ڈالر بڑھنے سے لاگت 2کھرب24ارب30لاکھ تک پہنچ گئی۔اب بنیادی لاگت 2کھرب 54ارب سے تجاوز

کر گئی ہے جبکہ 20ارب روپے لینڈ ایکوزیشن،7ارب روپے لینڈ یوٹیلٹیز،10فیصد کنسجیٹنسی کاسٹ سے مذکورہ منصوبہ 2 کھرب90ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں تیسری بار نئی تاریخ دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق 27ماہ میں منصوبہ مکمل نہ ہونے پر یومیہ پانچ لاکھ ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا اور چینی کمپنیاں جرمانہ منصوبے کی تکمیل کے بعد کلیم کرنے کی مجاز ہوں گی۔2015میں منصوبے کی لاگت ایک کھرب 62ارب روپے تھی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…