ہفتہ‬‮ ، 28 فروری‬‮ 2026 

وفاقی کابینہ میں ردو بدل کی خبریں ! وزیر اعظم ہاؤس سے اہم پیغام جاری کردیا گیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزراء کے ردوبدل کی خبریں دم توڑ گئی ، حکومت کا ردعمل سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے وفاقی کابینہ میں وزراء کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا ہے۔معاون خصوصی نعیم الحق نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ

کابینہ میں رد وبدل سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی وزیراعظم نے ایسا کوئی فیصلہ کیا ہے ۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کاپنجاب کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کافیصلہ ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت میں بڑی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس میں متعدد وزراء سمیت بڑے بڑے عہدیداروں کو فارغ کرنے جبکہ نئے وزراء اور افسران کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ اس سلسلے میں آج وزیراعظماور وزیر اعلیٰ پنجاب میں ملاقات ہو گی جس میں تبدیلیوں کو مشاورت بھی کی جائے گی ۔ اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پنجاب کابینہ کا بیٹنگ آرڈر پھر تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔میاں اسلم اقبال سے اطلاعات کا اضافی قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب سابق وزیر بلدیات علیم خان اور وزیر جنگلات سبطین خان کی کابینہ میں واپسی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے رواں ہفتہ اہم ہے اور اس سلسلے میں بڑے فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ علیم خان کی کابینہ میں واپسی کا فیصلہ ہوچکا اور انہیں بلدیات اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کا محکمہ دیا جائے گا۔بتایا جارہا ہے کہ سبطین خان کی بھی واپسی کی صورت میں انہیںجنگلات کی وزارت واپس دے دی جائے گی جبکہ اسد کھوکھر کو کون سی وزارت دینی ہے اس کا فیصلہ آج ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق اسد کھوکھر کو وزارت اطلاعات کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے معذرت کرلی اور وہ جنگلات کی وزارت لینے کے خواہاں ہیں۔اسد کھوکھر نے وزیراعلیٰ سے ملاقات میں جنگلات کی وزارت کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…