اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنرنے کہا کہ 6 ماہ میں ڈالرکا زیادہ سے زیادہ متوقع ریٹ 163 روپے ہےاور اب ڈالر کی قیمت مارکیٹ طے کرے گی۔ قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ شرح سود میں اضافے کا کیا فائدہ ہوا ہے۔توقع تھی کہ شرح سود کم ہوگی۔ ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ مانیٹری پالیسی سے متعلق تجاویز دینا مناسب نہیں سمجھتا۔ لہذا مانیٹری پالیسی سے متعلق
کوئی تجاویز نہیں دے سکتا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اختیار ہے کہ وہ تجاویز دے۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 6 ماہ میں ڈالرکا زیادہ سے زیادہ متوقع ریٹ 163 روپے ہے۔ڈالر کا ریٹ مارکیٹ خود طے کرے گی۔لوگ جتنی مرضی افواہیں پھیلائیں اور ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کی بنیاد پرطے ہوگا۔ ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اس وقت مداخلت کرتا ہے جب وہ ضروری سمجھتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے نزدیک پہلے سے طے شدہ کوئی ایکسچینج ریٹ نہیں ۔