بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن کے اہم ترین رہنما پر فرد جرم عائد

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما سردار مہتاب عباسی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پی آئی اے میں غیر قانونی تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ن لیگی رہنما سردار مہتاب عباسی پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

احتساب عدالت نے دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کر دی۔سردار مہتاب عباسی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔عدالت نے ملزمان کے خلاف باضابطہ ٹرائل چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ سے شہادتیں طلب کر لی ہیں۔خیال رہے کہ احتساب عدالت نے پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب عباسی، سابق سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے یکم اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔اس سے قبل 23 ستمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سرکاری ایئر لائن پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت کی۔ سابق مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب عباسی، سابق سیکریٹری ایوی ایشن عرفان الہی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ مہتاب عباسی پر مشرف رسول کو پی آئی اے کا غیر قانونی سی ای او تعینات کرنے کا بھی الزام ہے۔عدالت نے ملزمان میں ریفرنس کی نقول تقسیم کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے یکم اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی۔جس کے بعد آج عدالت نے ن لیگی رہنما پر فرد جرم عائد کر دی ہے تاہم سردار مہتاب عباسی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے کئی رہنما احتساب عدالت کے فیصلوں کی وجہ سے جیل میں قید ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…